پیٹرول مہنگائی کے بعد گڈز اور پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ کا اعلان
گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ٹرانسپورٹرز شدید تشویش کا اظہار کرتے ہیں اور اس فیصلے کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے اعلان کیا کہ ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے میں 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔
ملک شہزاد اعوان کے مطابق مسلسل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ملک میں مہنگائی کو مزید بڑھا رہا ہے، جبکہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث لاکھوں افراد کے روزگار متاثر ہو رہے ہیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.