پنجاب اسمبلی کی کفایت شعاری مہم، دو ماہ میں 77 کروڑ روپے کی بچت

Super Admin


دو ماہ میں 77 کروڑ روپے کی بچت

 

پنجاب اسمبلی نے کفایت شعاری مہم کے تحت صرف دو ماہ کے دوران سرکاری اخراجات میں نمایاں کمی کرتے ہوئے بڑی رقم بچا کر خزانے میں جمع کروا دی ہے۔ذرائع پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق کفایت شعاری اقدامات کے نتیجے میں دو ماہ میں 77 کروڑ روپے کی بچت ہوئی، جسے سرکاری خزانے میں جمع کروا دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس دوران بجلی کے استعمال میں بھی واضح کمی دیکھی گئی اور ایک لاکھ 11 ہزار سے زائد یونٹس کی بچت کی گئی۔ غیر ضروری خریداری پر مکمل پابندی عائد ہے اور کسی قسم کی نئی پروکیورمنٹ نہیں کی جا رہی۔اسی طرح غیر ملکی سرکاری دوروں پر بھی مکمل پابندی لگائی گئی ہے ۔
جبکہ سرکاری تقریبات اور تفریحی اخراجات میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔ مزید یہ کہ اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے اجلاس اب ٹیلی کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد کیے جا رہے ہیں۔


 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.