آئی ایم ایف کو یقین دہانی، سرکاری رقوم کمرشل بینکوں سے خزانے میں منتقل ہوں گی

Super Admin


سرکاری رقوم مختلف اداروں کے ذریعے کمرشل بینک اکاؤنٹس میں موجود ہیں

 

پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو یقین دہانی کرائی ہے کہ سرکاری اداروں کے کمرشل بینکوں میں موجود فنڈز کو ٹریژری سنگل اکاؤنٹ (TSA) کے تحت لایا جائے گا۔وزارت خزانہ کے مطابق تقریباً ایک کھرب روپے کی سرکاری رقوم مختلف اداروں کے ذریعے کمرشل بینک اکاؤنٹس میں موجود ہیں۔
، جنہیں مرحلہ وار سرکاری خزانے میں منتقل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ایک کھرب روپے سے زائد رقم سرکاری نظام کے بجائے کمرشل بینکوں میں رکھی گئی ہے۔
آئی ایم ایف نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ قرضوں پر انحصار کم کرے اور سرکاری شعبے کے مالی وسائل کو ٹریژری سنگل اکاؤنٹ کے تحت مؤثر طریقے سے یکجا کرے۔حکومت نے تحریری طور پر یقین دہانی کرائی ہے کہ TSA نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ تمام سرکاری فنڈز ریاستی کنٹرول میں لائے جا سکیں۔


 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.