پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، پاک فوج کی مؤثر کارروائی
پاک افغان سرحد پر فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش کو پاک فوج نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق انگور اڈہ کے مقام پر افغان طالبان کی جانب سے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا گیا، جس کے جواب میں پاک فوج نے فوری کارروائی کی۔جوابی کارروائی کے دوران دشمن کی متعدد پوسٹیں تباہ کر دی گئیں، جبکہ دراندازی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق دراندازی میں ناکامی کے بعد افغان طالبان نے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر قریبی سول آبادی کو نشانہ بنایا۔فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین شہری زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر وانا اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اہلِ علاقہ نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاک فوج سے مؤثر جواب دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
جنوبی وزیرستان کے علاقے زلول خیل، انگور اڈہ میں بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن “غضب للحق” کی کامیاب کارروائیوں کے بعد دشمن بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.