دیہی خواتین کیلئے مزید 15 ہزار مویشی تقسیم کرنے کا فیصلہ
حکومتِ پنجاب نے دیہی خواتین کو روزگار کی فراہمی کے منصوبے کے تحت صوبہ بھر میں مزید 15 ہزار مویشی تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس منصوبے پر تقریباً ساڑھے 4 ارب روپے لاگت آئے گی، جس کے تحت بھینسیں اور گائیں مستحق خواتین میں تقسیم کی جائیں گی۔
حکام کے مطابق یہ مویشی بالخصوص بیوہ اور مطلقہ خواتین کو فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ خود کفیل بن سکیں۔ تقسیم کا عمل مختلف ڈویژنز میں مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا۔ڈی جی خان ڈویژن میں 6,250، بہاولپور ڈویژن میں 3,750 جبکہ ملتان ڈویژن میں 5,000 مویشی تقسیم کیے جائیں گے۔
مزید برآں مظفرگڑھ، راجن پور، لیہ اور کوٹ ادو میں فی ضلع 1,250 مویشی فراہم کیے جائیں گے۔ اسی طرح بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں بھی فی ضلع 1,250 مویشی تقسیم ہوں گے۔
مویشیوں کی تقسیم ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں قائم کمیٹیوں کے ذریعے مکمل کی جائے گی۔ اس سے قبل اس اسکیم کے تحت اب تک 9 ہزار مویشی تقسیم کیے جا چکے ہیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.