ایک ہی خاندان کے 9 نوجوانوں نے اجتماعی طور پر شادیاں کر لیں
ملتان؛ ایک ہی خاندان کے 9 نوجوانوں کی اجتماعی شادیاں، تقریب سوشل میڈیا پر وائر ل ملتان کے نواحی علاقے شجاع آباد میں ایک ہی خاندان کے 9 نوجوانوں نے اجتماعی طور پر شادیاں کر لیں، جس کی تقریب سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کر رہی ہے۔
تقریب میں 9 دلہوں نے اپنی کزنز کے ساتھ ایک ہی موقع پر نکاح کیا اور جہیز لینے سے انکار کرتے ہوئے سادہ شادی کی مثال قائم کی۔ تمام شادیوں کا اہتمام ایک ہی تقریب میں کیا گیا، جبکہ مشترکہ ولیمہ بھی دیا گیا، جس نے خاندانی اتحاد کی خوبصورت تصویر پیش کی۔
خاندان کے مطابق اس اقدام کا مقصد کسی ریکارڈ کا قیام نہیں بلکہ معاشرے میں سادہ شادیوں اور غیر ضروری اخراجات سے بچنے کا پیغام دینا تھا۔سوشل میڈیا صارفین نے اس منفرد اور مثبت اقدام کو خوب سراہا اور نوجوانوں کو ایک مثالی کردار قرار دیا جا رہا ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.