سپارکو کا تیار کردہ سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں لانچ
پاکستان نے خلائی شعبے میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے اپنا جدید الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-3 کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا ہے۔ یہ سیٹلائٹ سپارکو (SPARCO) نے تیار کیا، جسے چین کے تائی یوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے کامیابی کے ساتھ لانچ کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس کامیابی کو خود انحصاری کی جانب ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے اسے پاکستان کے خلائی پروگرام میں نمایاں پیش رفت کہا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق EO-3 سیٹلائٹ جدید امیجنگ ڈیٹا فراہم کرے گا، جس سے شہری منصوبہ بندی، قدرتی آفات سے نمٹنے، غذائی تحفظ اور ماحولیاتی تحفظ جیسے اہم شعبوں میں بہتری آئے گی۔
یہ سیٹلائٹ ایک مربوط ارتھ آبزرویشن سسٹم کی بنیاد فراہم کرے گا، جو قومی ترجیحات کے مطابق مختلف شعبوں میں مؤثر معاونت فراہم کرے گا۔ ماہرین کے مطابق EO-3 سیٹلائٹ ملک کی پائیدار معاشی اور سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.