خطے میں پائیدار امن کیلئے کاوشیں، ایرانی سفیر کا پاکستان سے اظہارِ تشکر

Super Admin


ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے حالیہ دورۂ پاکستان کے بعد اسلام آباد میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے خطے میں جنگ کے خاتمے اور پائیدار امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔ایرانی سفیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں بتایا کہ وزیر خارجہ کا دورۂ اسلام آباد دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لینے اور علاقائی پیش رفت پر مشاورت کیلئے کیا گیا۔
ان کے مطابق یہ دورہ بھی گزشتہ مواقع کی طرح مکمل سیکیورٹی اور پُرامن ماحول میں کامیابی سے مکمل ہوا۔رضا امیری مقدم نے پاکستان کی حکومت، مسلح افواج اور عوام کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کوششوں کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کیلئے خلوصِ نیت سے مؤثر اقدامات کیے ہیں، جو قابلِ تحسین ہیں۔

 

 

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.