اعلیٰ تعلیم کا فروغ اور تحقیق و جدت کی حوصلہ افزائی ترقی کی ضمانت ہے: یوسف رضا گیلانی
قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کا فروغ اور تحقیق و جدت کی حوصلہ افزائی ملکی ترقی کی ضمانت ہے۔لاہور میں مختلف جامعات کے وائس چانسلرز سے ملاقات کے دوران انہوں نے تعلیمی شعبے کی اہمیت پر زور دیا۔
ملاقات میں پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ارشد علی، اور یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربانی شامل تھے۔
ملاقات میں اعلیٰ تعلیم، تعلیمی معیار، ادارہ جاتی ترقی اور جامعات کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر قائم مقام صدر نے کہا کہ تیزی سے بدلتی ہوئی عالمی صورتحال کے پیش نظر ضروری ہے کہ اعلیٰ تعلیمی ادارے روایتی تدریس سے آگے بڑھیں اور تحقیق، تنقیدی سوچ، اختراع اور مہارتوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دیں تاکہ نوجوان نسل کو مستقبل کے تقاضوں کے مطابق تیار کیا جا سکے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.