پنجاب بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل جاری

Super Admin


پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل جاری پنجاب بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اب تک لاہور سمیت صوبے بھر سے 34 ہزار 545 افغان شہریوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے،۔
جبکہ 203 افراد اس وقت ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ترجمان کے مطابق ڈی پورٹ کیے جانے والوں میں 13 ہزار 389 مرد، 6 ہزار 963 خواتین اور 14 ہزار 224 بچے شامل ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق ان افراد میں رہائشی ثبوت رکھنے والے 10 ہزار 771، افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے 11 ہزار 131 جبکہ 12 ہزار 643 غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شامل ہیں۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور تمام غیر قانونی مقیم افراد کا انخلا یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس بین الاقوامی قوانین کے مطابق انخلا کی پالیسی پر عمل درآمد کر رہی ہے۔


 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.