اسلام آباد میں سیرینا ہوٹل اور ریڈ زون کے اطراف ٹریفک پابندیاں ختم
Super Admin
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں سیرینا ہوٹل اور ریڈ زون کے اطراف ٹریفک پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ اہلِ پاکستان، خصوصاً اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کے صبر اور تعاون کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔
اسحاق ڈار کے مطابق شہریوں کی حمایت کی بدولت حکومت کو اپنے مہمانوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے اور خطے میں امن کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے میں مدد ملی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ان مقاصد کے لیے پرعزم ہے اور عوام کی مسلسل دعاؤں اور نیک تمناؤں کی قدر کرتی ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.