وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کا جنگ کے خاتمے میں کردار قابل تحسین ہے، ایرانی سفیر رضا امیری مقدم

Super Admin


وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کا جنگ کے خاتمے میں کردار قابل تحسین ہے، ایرانی سفیرپاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے جنگ کے خاتمے اور خطے میں امن کے فروغ کے لیے کردار کو قابل تحسین قرار دیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے دورہ پاکستان کے موقع پر اسلام آباد میں ایرانی سفیر نے حکومت پاکستان، پاک فوج اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں امن کے لیے کی جانے والی کوششیں قابلِ ستائش ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ ایرانی وفد کا دورہ مکمل سیکیورٹی، مؤثر منصوبہ بندی اور بہترین انتظامات کے ساتھ انجام پایا، جو پاکستانی اداروں کی اعلیٰ کارکردگی کا مظہر ہے۔ایرانی سفیر نے پاک فوج، سیکیورٹی فورسز، پولیس اور دیگر سرکاری اداروں کے عملے کا خصوصی شکریہ ادا کیا، جبکہ اسلام آباد کے شہریوں کی مہمان نوازی، صبر اور تعاون کو بھی سراہا۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.