تونسہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ایچ آئی وی کے بڑھتے ہوئے کیسز کا معاملہ پارلیمنٹ تک پہنچ

Super Admin


تونسہ اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ایچ آئی وی کے بڑھتے ہوئے کیسز کا معاملہ پارلیمنٹ تک پہنچ گیا ہے، جس پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔سینیٹر سرمد علی نے اس حوالے سے سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا، جس میں ایچ آئی وی کیسز میں خطرناک حد تک اضافے کو سنگین مسئلہ قرار دیا گیا ہے۔
نوٹس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایسی صورتحال خاص طور پر باعثِ تشویش ہے، جہاں صحتِ عامہ کے اعلیٰ معیار کی توقع کی جاتی ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تونسہ اور دیگر علاقوں میں کیسز کا سامنے آنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یہ مسئلہ کسی ایک خطے تک محدود نہیں بلکہ ایک قومی سطح کا چیلنج بنتا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے تجاویز پیش کی گئی ہیں کہ بیماری کی نگرانی کے نظام کو مضبوط بنایا جائے، محفوظ خون کی منتقلی کو یقینی بنایا جائے، اور عوامی آگاہی مہمات کو مزید وسعت دی جائے۔ اس کے علاوہ ٹیسٹنگ اور علاج کی سہولیات تک رسائی بہتر بنانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.