پاکستان اور یورپی یونین میں تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

Super Admin


پاکستان اور یورپی یونین نے دوطرفہ تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف سے یورپی یونین کے سینئر حکام اور ممتاز یورپی کمپنیوں کے نمائندوں پر مشتمل وفد نے ملاقات کی، جس میں اقتصادی تعاون بڑھانے اور نئے مواقع تلاش کرنے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
دونوں جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ باہمی شراکت داری کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔وزیراعظم نے یورپی یونین پاکستان بزنس فورم کے انعقاد کو ایک اہم پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور پاکستانی برآمدات کے لیے سب سے بڑی منڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت یورپی یونین کے ساتھ تجارتی و سرمایہ کاری روابط کو مزید مستحکم کرنے کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات جاری رکھے گی۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سمیت عالمی چیلنجز کے باوجود حکومت معیشت کے استحکام کے لیے پُرعزم ہے اور اصلاحاتی عمل جاری رکھے گی۔

 

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.