امریکا جنگ میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا، عباس عراقچی

Super Admin


ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا ایک سپر پاور ہونے کے باوجود حالیہ جنگ میں اپنے ایک بھی ہدف کو حاصل نہیں کر سکا۔روس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے اب مذاکرات کی بات کی جا رہی ہے، جس پر ایران غور کر رہا ہے۔
عباس عراقچی نے اس موقع پر روس کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ روس کے ساتھ اعلیٰ سطحی رابطے خوش آئند ہیں اور حالیہ علاقائی و عالمی پیش رفت نے ایران اور روس کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید اجاگر کیا ہے۔ 
ان کے مطابق سفارتی عمل کے لیے روس کی حمایت قابلِ تحسین ہے۔دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے یورپی یونین کی پابندیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات دوہرے معیار اور منافقت کی واضح مثال ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یورپی پابندیوں کا انسانی حقوق سے کوئی تعلق نہیں بلکہ ان کا مقصد عام ایرانی شہریوں کے بنیادی حقوق کو متاثر کرنا ہے۔

 

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.