ایل این جی کی عدم دستیابی کے باعث 5 ہزار میگاواٹ کے پلانٹس سے بجلی کی پیداوار متاثر: پاور ڈویژن
اسلام آباد: ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق ایل این جی کی عدم دستیابی کے باعث ملک کے تقریباً 5 ہزار میگاواٹ استعداد والے پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار ممکن نہیں ہو پا رہی۔
ترجمان نے 27 اپریل کی رات کے پیک اوقات میں بجلی کی صورتحال سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں رات کے وقت اضافے کے باعث پن بجلی کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ان کے مطابق پیک اوقات میں پن بجلی کی مجموعی پیداوار تقریباً 6 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی۔
انہوں نے بتایا کہ ملک میں پن بجلی پیدا کرنے کی مجموعی صلاحیت 11 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔ اسی طرح بعض پاور پلانٹس کو مقامی گیس کی فراہمی سے بجلی کی پیداوار میں بہتری آئی، جس کے نتیجے میں 100 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی گئی۔
جبکہ جنوب سے مزید 500 میگاواٹ بجلی کی ترسیل بھی ممکن ہوئی۔ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق رات کے پیک اوقات میں تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے ایک سے دو گھنٹے تک لوڈ مینجمنٹ کی گئی۔
، تاہم پن بجلی کی بڑھتی ہوئی پیداوار کے باعث طلب کے باوجود لوڈشیڈنگ کا دورانیہ دو گھنٹے سے زیادہ نہیں بڑھ سکا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.