آر ایل این جی کے ذخائر میں تیزی سے کمی، گیس بحران شدید ہوگیا

Super Admin


لاہور: آر ایل این جی کی بروقت فراہمی نہ ہونے کے باعث ملک میں گیس بحران مزید سنگین صورت اختیار کر گیا ہے۔ذرائع سوئی ناردرن کے مطابق آر ایل این جی کے موجودہ ذخائر میں تیزی سے کمی واقع ہو رہی ہے۔
، جس کے نتیجے میں پاور سیکٹر اور کھاد انڈسٹری کو گیس کی فراہمی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کو بھی گیس کی سپلائی میں واضح کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ اس وقت مجموعی گیس سپلائی تقریباً 700 ملین کیوبک فٹ رہ گئی ہے۔
، جو پہلے روزانہ 1200 ملین کیوبک فٹ تک تھی۔ اس طرح گیس کا شارٹ فال 600 ملین کیوبک فٹ سے تجاوز کر چکا ہے۔
دوسری جانب سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کو ناشتے، دوپہر اور رات کے اوقات میں معمول کے مطابق گیس فراہم کی جا رہی ہے اور صورتحال کو قابو میں رکھنے کی کوششیں جاری ہیں۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.