سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا سیکیورٹی اداروں سے عدم تعاون، سینیٹ کمیٹی نے پی ٹی اے سے بریفنگ طلب کرلی

Super Admin

 

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سے پاکستانی اداروں سے تعاون نہ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ اور پی ٹی اے سے فوری بریفنگ طلب کرلی ہے۔ اس سلسلے میں کل اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے۔
اجلاس میں سیکرٹری داخلہ اور چیئرمین پی ٹی اے حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دیں گے، جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف کی ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اسرائیل مخالف پوسٹ کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔کمیٹی کے اجلاس میں فیس بک، انسٹاگرام اور یوٹیوب کی جانب سے پاکستانی اداروں کے ساتھ عدم تعاون پر غور کیا جائے گا۔
، خاص طور پر جرائم کی تحقیقات کے لیے مطلوبہ ڈیٹا فراہم نہ کرنے کے معاملے پر مشاورت ہوگی۔سیکرٹری داخلہ اور چیئرمین پی ٹی اے میٹا پلیٹ فارمز سے متعلق حکمت عملی پر بریفنگ دیں گے اور سیکیورٹی مقاصد کے لیے ڈیٹا کے حصول کے ممکنہ لائحہ عمل سے کمیٹی کو آگاہ کریں گے۔

 

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.