وزیراعظم کا ’اپنا گھر پروگرام‘ پیکج آج متوقع، آسان قرضوں سے گھر کی خریداری ممکن
وزیراعظم شہباز شریف آج ’اپنا گھر پروگرام‘ کے تحت ہاؤسنگ پیکج کا اعلان کریں گے، جس کا مقصد عوام کو آسان شرائط پر گھر کی فراہمی ہے۔اس اسکیم کے تحت 10 مرلہ گھر یا پلاٹ کی خریداری کے لیے 20 سالہ مدت پر 25 لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک قرض فراہم کیا جائے گا۔ پہلے 10 سال کے لیے 5 فیصد فکسڈ مارک اپ مقرر ہوگا،۔
جبکہ اگلے 10 سال میں نارمل مارک اپ لاگو ہوگا۔قرض کی مختلف حدود کے مطابق ماہانہ اقساط بھی مقرر کی گئی ہیں۔ 25 لاکھ روپے قرض پر ماہانہ قسط تقریباً 16 ہزار 499 روپے ہوگی، 50 لاکھ پر 32 ہزار 997 روپے، 75 لاکھ پر 49 ہزار 497 روپے جبکہ ایک کروڑ روپے قرض لینے والوں کو ماہانہ 65 ہزار 996 روپے ادا کرنا ہوں گے۔
اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے درخواست گزار کا قومی شناختی کارڈ ہولڈر ہونا اور کسی دوسرے قرض کا نادہندہ نہ ہونا ضروری ہوگا۔ اس قرض کے ذریعے 10 مرلہ پلاٹ یا تیار شدہ گھر خریدا جا سکے گا،۔
جس میں 90 فیصد فنانسنگ حکومتی اسکیم کے تحت جبکہ 10 فیصد حصہ درخواست گزار کو خود ادا کرنا ہوگا۔قرض کی فراہمی اسلامی و کمرشل بینکوں، مائیکروفنانس اداروں اور ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنیوں کے ذریعے کی جائے گی۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.