صنعتی صارفین کیلئے گیس سستی ہونے کا امکان، آئی ایم ایف نے لیوی میں کمی کی منظوری دے دی

Super Admin

 

صنعتی صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں کمی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، کیونکہ آئی ایم ایف نے گیس لیوی میں کمی کی اجازت دے دی ہے۔ ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹس پر عائد لیوی میں 30 سے 60 فیصد تک کمی متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے گیس لیوی کے لیے نیا فارمولا منظور کرلیا ہے، جو وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی درخواست پر تبدیل کیا گیا۔ نئے نظام کے تحت ٹیرف اب اوسط بنیادوں پر مقرر کیا جائے گا، جبکہ پہلے اسے پیک آورز سے منسلک کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق لیوی میں کمی کو اس شرط سے مشروط کیا گیا ہے کہ نیشنل گرڈ سے بجلی کی طلب میں کمی نہیں آنی چاہیے۔ اگر بجلی کی طلب کم ہوئی تو لیوی دوبارہ بڑھائی جا سکتی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ گیس لیوی کا بنیادی مقصد صنعتوں کو نیشنل گرڈ پر منتقل کرنا ہے۔
، تاہم مہنگی بجلی کے باعث صنعتوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ اس وقت کیپٹو پاور پلانٹس پر 1343 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو لیوی عائد ہے۔


 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.