پنجاب میں پلاسٹک فری زونز کا قیام، بڑے بازاروں میں کریک ڈاؤن تیز
لاہور سمیت پنجاب بھر میں پلاسٹک فری زونز کے قیام کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، جس کے تحت بڑے بازاروں میں اس پالیسی پر عملی نفاذ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔حکومتِ پنجاب نے پلاسٹک کے استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا ہے، اور صرف چار ماہ کے دوران 9 لاکھ 37 ہزار کلوگرام سے زائد پلاسٹک بیگز ضبط کیے جا چکے ہیں۔
حکام کے مطابق 75 مائیکرون سے کم موٹائی والی تھیلیوں پر جلد مکمل پابندی عائد کر دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشنز کے ذریعے بڑے نیٹ ورکس کی نشاندہی مکمل کر لی گئی ہے۔ ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ نے واضح کیا ہے کہ زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کر دی گئی ہے اور وارننگ کا مرحلہ ختم ہو چکا ہے۔
، اب سنگین خلاف ورزی کی صورت میں فوری سیلنگ اور ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ترجمان کے مطابق لاہور میں سب سے زیادہ جرمانے عائد کیے گئے ہیں۰
، جبکہ دیگر اضلاع میں بھی کارروائیاں جاری ہیں۔ ملتان اور راولپنڈی پلاسٹک ضبطی کے حوالے سے سرفہرست ہیں اور فیلڈ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.