زلزلوں سے بچاؤ کیلئے جدید تعمیراتی ٹیکنالوجی ناگزیر: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

Super Admin


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جدید تعمیراتی ٹیکنالوجی کے استعمال سے زلزلوں جیسے قدرتی خطرات سے مؤثر بچاؤ ممکن بنایا جا سکتا ہے۔زلزلہ متاثرین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
انہوں نے 2005 کے کشمیر زلزلے کے متاثرین کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سانحے میں بچھڑنے والوں کی یاد آج بھی دلوں میں زندہ ہے اور حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات کے تباہ کن اثرات کو کم کرنے کے لیے مضبوط انفراسٹرکچر، مؤثر منصوبہ بندی اور عوامی آگاہی نہایت اہم ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ Pakistan School Safety Framework کے تحت نصاب میں قدرتی آفات سے متعلق ابواب شامل کرنا ایک مثبت اور اہم پیش رفت ہے۔

 

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.