چمن سیکٹر میں کشیدگی، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں متعدد ٹھکانے اور گاڑیاں تباہ
افغان طالبان اور مبینہ فتنہ الخوارج کی جانب سے چمن سیکٹر میں مبینہ جارحیت کے بعد پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دشمن کی جانب سے بلا اشتعال کارروائی کی گئی جس کے جواب میں پاک فوج نے فوری ردعمل دیتے ہوئے متعدد چوکیوں اور گاڑیوں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔ کارروائی کے نتیجے میں مخالف عناصر کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی مؤثر کارروائیوں کے باعث صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے۰۔
جبکہ سیکیورٹی فورسز علاقے میں مکمل نگرانی اور کنٹرول برقرار رکھے ہوئے ہیں۔سیکیورٹی حکام کے مطابق آپریشن ’’غضب للحق‘‘ اپنے مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.