ایل این جی کی فراہمی بحال ہوتے ہی بجلی کی لوڈ مینجمنٹ کا سلسلہ ختم ، وزیرتوانائی اویس لغاری
وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ ایل این جی کی فراہمی بحال ہوتے ہی بجلی کی لوڈ مینجمنٹ کا سلسلہ ختم کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بروقت حکومتی اقدامات کی بدولت آئندہ عوام کو لوڈشیڈنگ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، اور کوشش ہے کہ صارفین کو مہنگی بجلی کے بوجھ سے بھی بچایا جائے۔
ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے وضاحت کی کہ حالیہ دنوں میں گیس کی قلت کے باعث عارضی طور پر لوڈشیڈنگ کرنا پڑی، تاہم حکومت نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہنگی بجلی پیدا کرنے کے بجائے عوامی مفاد کو ترجیح دی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوڈشیڈنگ کسی انتظامی ناکامی، نظام کی خرابی یا بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کی کمی کی وجہ سے نہیں تھی۔
، بلکہ بجلی کی پیداوار کے لیے درکار گیس ایران-امریکہ کشیدگی کے باعث دستیاب نہیں ہو رہی تھی۔اویس لغاری کے مطابق نظام کو بہتر بنانے کے لیے بروقت اقدامات کیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں پن بجلی کی پیداوار میں واضح اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈیموں سے پانی کا اخراج ارسا کی ضروریات اور صوبوں کے فیصلوں کے مطابق کیا جاتا ہے، جبکہ حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ عوام کو سستی بجلی فراہم کی جائے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.