پیٹرول اور ڈیزل پر عائد ٹیکسز کی مکمل تفصیلات سامنے آگئیں

Super Admin


حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھاری محصولات شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 116 روپے 42 پیسے جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 152 روپے 58 پیسے مختلف ٹیکسز اور چارجز کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت کسٹم ڈیوٹی کے بغیر 283 روپے 12 پیسے ہے، جس پر 51 روپے 62 پیسے کسٹم ڈیوٹی عائد ہونے کے بعد یہ قیمت بڑھ کر 334 روپے 74 پیسے ہو جاتی ہے۔
دوسری جانب پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت کسٹم ڈیوٹی کے بغیر 247 روپے 55 پیسے ہے، جس میں 22 روپے 75 پیسے کسٹم ڈیوٹی شامل کرنے کے بعد قیمت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ پیٹرول پر فی لیٹر 103 روپے 50 پیسے پٹرولیم لیوی، 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ لیوی، اور 7 روپے 32 پیسے فریٹ مارجن وصول کیا جا رہا ہے۔
اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 87 پیسے ڈسٹریبیوشن مارجن اور 8 روپے 64 پیسے ڈیلر مارجن بھی شامل ہیں، جس کے باعث صارفین کو فی لیٹر مجموعی طور پر زیادہ قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.