پیٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال کی خبروں کی تردید، سپلائی معمول کے مطابق جاری
Super Admin
آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کر دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ ملک بھر میں پیٹرول پمپ معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نعمان بٹ نے کہا کہ آج سے 5 مئی تک پیٹرول پمپس کی بندش کی اطلاعات بے بنیاد ہیں اور ان میں کوئی حقیقت نہیں۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہڑتال سے متعلق خبریں ایسوسی ایشن کے مؤقف کی عکاس نہیں ہیں اور پیٹرول پمپ مالکان اس کی حمایت نہیں کرتے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دیں کیونکہ پیٹرول پمپس معمول کے مطابق فعال ہیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.