مہنگائی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں واضح کمی
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں، اور اپریل کے مہینے میں فروخت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔اعداد و شمار کے مطابق، اپریل کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی فروخت 13 لاکھ 59 ہزار ٹن رہی، جو کہ گزشتہ مہینے کے مقابلے میں تقریباً 6 فیصد کم ہے۔
اسی طرح سالانہ بنیادوں پر بھی فروخت میں 7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ پیٹرول کی فروخت میں 8 فیصد کمی سامنے آئی۔رپورٹ کے مطابق فرنس آئل کی فروخت میں سب سے زیادہ کمی دیکھنے میں آئی، جو ماہانہ بنیاد پر 66 فیصد تک گر گئی۔
اپریل کے دوران ملک میں صرف ایک لاکھ 37 ہزار ٹن فرنس آئل فروخت ہوا۔مزید یہ کہ مالی سال کے ابتدائی 10 مہینوں میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 37 لاکھ 58 ہزار ٹن پیٹرولیم مصنوعات فروخت کی جا چکی ہیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.