معرکۂ حق پاکستان کی تاریخ میں ایک نمایاں اور قابلِ فخر باب کی حیثیت رکھتا ہے، بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ معرکۂ حق پاکستان کی تاریخ میں ایک نمایاں اور قابلِ فخر باب کی حیثیت رکھتا ہے، جس میں پاکستان نے بھارت کے خلاف فیصلہ کن کامیابی حاصل کی۔
کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس معرکے نے دنیا پر واضح کر دیا کہ پاکستان ایک طاقتور ملک ہے۔
جو کسی بھی دباؤ کے سامنے نہیں جھکتا، اور نہ ہی ہتھیار ڈالنے کا سوچ سکتا ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم نے اس موقع پر غیر معمولی اتحاد، حوصلے اور عزم کا مظاہرہ کیا۔
جبکہ سفارتی محاذ پر بھی پاکستانی نمائندوں نے بھرپور انداز میں اپنا کردار ادا کیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور سالمیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.