شدید گرمی کی لہر، درجہ حرارت 44 ڈگری تک پہنچنے پر وارننگ جاری
درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ جانے کے بعد محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کی کمی کے باعث محسوس ہونے والا درجہ حرارت تقریباً 40 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جبکہ شمال مغرب سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرم اور خشک ہوائیں چل رہی ہیں۔
ادارے کا کہنا ہے کہ شمال مغربی سمت سے آنے والی ہوائیں عموماً سندھ کے اندرونی علاقوں یا بلوچستان سے آتی ہیں، جو کراچی میں گرمی میں اضافے اور نمی میں کمی کا باعث بنتی ہیں۔
اس صورتحال میں موسم ہیٹ ویو جیسا محسوس ہونے لگتا ہے۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ خشک موسم اور نمی کی کمی کے باعث شہریوں کو خصوصی احتیاط برتنی چاہیے تاکہ گرمی کے مضر اثرات سے بچا جا سکے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.