پی آئی اے کی نجکاری کا مرحلہ مکمل ہونے کے قریب، حوالگی کی تاریخ طے
قومی ایئرلائن پی آئی اے کو نئے مالکان کے حوالے کرنے کی تاریخ سامنے آ گئی ہے، اور حکومت رواں ماہ ہی اس کی ملکیت نجی شعبے کو منتقل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کو عارف حبیب کنسورشیم کے حوالے 25 مئی تک کیا جائے گا۔ نجکاری کمیشن نے اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کردہ خط میں بتایا کہ کنسورشیم نے کمپنی کے باقی ماندہ 25 فیصد حصص بھی حاصل کر لیے ہیں۔خط میں واضح کیا گیا ہے کہ پی آئی اے کی منتقلی معاہدے کی شرائط (کنڈیشنز پریسیڈنٹ) پوری ہونے سے مشروط ہوگی، جبکہ نجکاری کمیشن جلد فرسٹ کلوزنگ ڈیٹ کا اعلان کرے گا۔مزید بتایا گیا کہ عارف حبیب کنسورشیم نے پی آئی اے کو 180 ارب روپے میں خریدا ہے، جس میں سے 55 ارب روپے حکومت کو موصول ہوں گے، جبکہ باقی رقم ایئرلائن میں نئی سرمایہ کاری کے طور پر شامل کی جائے گی۔معاہدے کے تحت نئی انتظامیہ ایک سال تک کسی بھی ملازم کو ملازمت سے فارغ نہیں کرے گی۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.