لوڈشیڈنگ اور مہنگے ایندھن سے ٹیلی کام نظام متاثر، پی ٹی اے کی اہم تجاویز

Super Admin


ملک میں طویل بجلی بندش اور مہنگی پیٹرولیم مصنوعات کے باعث ٹیلی کام سروسز کی فراہمی میں خلل کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا ہے، جس پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے متعلقہ اداروں کے لیے سفارشات مرتب کر لی ہیں۔
پی ٹی اے نے وزارت آئی ٹی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو پیش کی گئی تجاویز میں کہا ہے کہ ٹیلی کام انفراسٹرکچر کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے، کیونکہ طویل بجلی بندش کے دوران صرف بیک اپ سسٹمز پر انحصار ممکن نہیں رہتا۔ادارے کے مطابق ڈیزل اور دیگر متبادل ذرائع جلد ختم ہو جاتے ہیں، جس سے سروسز متاثر ہوتی ہیں۔ 
پی ٹی اے نے اس بات پر زور دیا کہ بہتر ٹیلی کام سہولیات کے لیے حکومتی تعاون اور صنعتی سطح پر ہم آہنگی ناگزیر ہے۔مزید یہ کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ذریعے ایکسپریس فیڈرز فراہم کیے جائیں اور اہم تنصیبات کو ترجیحی بنیادوں پر بلا تعطل بجلی مہیا کی جائے تاکہ مواصلاتی نظام کو برقرار رکھا جا سکے۔


 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.