اراضی تنازعات کے فوری حل کیلئے پنجاب میں ثالثی کمیٹیاں فعال
پنجاب حکومت نے زمین سے متعلق تنازعات کو عدالتوں تک جانے سے قبل حل کرنے کے لیے ثالثی کمیٹیاں قائم کر دی ہیں۔ اس حوالے سے بورڈ آف ریونیو پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اسے 30 اپریل سے نافذ العمل قرار دے دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اراضی کے جھگڑے پہلے مرحلے میں اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں قائم ثالثی کمیٹی کے ذریعے حل کیے جائیں گے۔ اس کمیٹی میں اسسٹنٹ کمشنر، اسسٹنٹ کلکٹر، گرداور، نمبردار اور فریقین کے نامزد کردہ نمائندے شامل ہوں گے۔کل پانچ رکنی یہ کمیٹی زمین کے تنازعات کو نمٹانے کی ذمہ دار ہوگی۔
، جبکہ پنجاب لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 کے تحت اسے سیکشن 151(2) کے مقدمات میں اختیار حاصل ہوگا۔
حکومت نے ان کمیٹیوں کو 30 دن کے اندر زیر التواء کیسز نمٹانے اور فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کا ہدف دیا ہے۔
اس مقصد کے لیے بورڈ آف ریونیو پنجاب میں ایک خصوصی نگرانی سیل بھی قائم کیا گیا ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.