ٹرمپ کی ذہنی و جسمانی اہلیت پر سوالات، حالیہ سروے نے نئی بحث چھیڑ دی

Super Admin


ایک حالیہ سروے کے مطابق امریکی عوام کی بڑی تعداد کا ماننا ہے کہ صدر ٹرمپ ذہنی اور جسمانی طور پر مؤثر انداز میں ذمہ داریاں نبھانے کے قابل نہیں ہیں۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ، ٹی وی چینل اے بی سی نیوز اور اپسوس پول کے مشترکہ جائزے میں 59 فیصد افراد نے رائے دی کہ ٹرمپ کی ذہنی صلاحیتیں ملک کی قیادت کے تقاضوں پر پوری نہیں اترتیں۔
سروے میں شامل 55 فیصد شرکا کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کی جسمانی صحت بھی اس عہدے کے لیے مناسب نہیں ہے۔ مزید برآں، 67 فیصد افراد نے اس بات پر شکوک کا اظہار کیا کہ ٹرمپ اہم فیصلے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
دوسری جانب، صدر ٹرمپ نے برنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو جو بائیڈن کے مقابلے میں عمر رسیدہ نہیں سمجھتے اور آج بھی ویسا ہی محسوس کرتے ہیں جیسا پچاس سال قبل کرتے تھے۔


 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.