آئی ایم ایف کی ہدایت، پیٹرولیم سبسڈی ختم کرنے اور توانائی قیمتیں بروقت بڑھانے پر زور
آئندہ مالی سال کے بجٹ کے اہم اہداف طے کرنے کے لیے پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ابتدائی سطح کی ورچوئل بات چیت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان پر زور دیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی برقرار نہ رکھی جائے اور مالی دباؤ کم کرنے کے لیے توانائی کی قیمتوں میں وقت پر رد و بدل کیا جائے۔
آئی ایم ایف کے مطابق، مالی مشکلات سے بچنے کے لیے ایندھن اور توانائی کی قیمتوں میں بروقت ایڈجسٹمنٹ ناگزیر ہے، جبکہ توانائی اور بجلی کے نرخوں سے متعلق ریگولیٹری اداروں کی سفارشات پر فوری عمل درآمد بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔
عالمی مالیاتی فنڈ نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ توانائی اور بجلی کے شعبے میں ریگولیٹرز کی تجاویز کو عملی شکل دی جائے، جبکہ نئے بجٹ میں ٹیکس چھوٹ، استثنیٰ اور رعایتوں کو محدود کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.