گیس بحران سے نمٹنے کیلئے حکومتی حکمت عملی، توانائی سیکٹر میں بڑے فیصلے

Super Admin

 


حکومت نے ملک میں جاری گیس کی قلت پر قابو پانے کے لیے ایک جامع ایکشن پلان پر کام شروع کر دیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے توانائی کے شعبے میں اصلاحات لانے اور اداروں کے درمیان بہتر ہم آہنگی پیدا کرنے کی ہدایت جاری کی ہے، جبکہ گیس کی ترسیل، قیمتوں اور طلب کے مؤثر نظم و نسق کے لیے ایک مکمل حکومتی فریم ورک بھی تیار کر لیا گیا ہے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل کوآرڈینیشن اینڈ مینجمنٹ کونسل (این سی ایم سی) کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت ایک مربوط نظام متعارف کروایا جائے گا۔ پاور ٹاسک فورس کے اقدامات کو بھی اسی کونسل کے دائرہ اختیار میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے سیکرٹری پیٹرولیم سے تفصیلی بریفنگ طلب کر لی ہے اور گیس اصلاحات سے متعلق پیشرفت رپورٹ 8 مئی تک جمع کرانے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے علاوہ، گیس کے شعبے میں اصلاحات پر ہر ماہ وزیراعظم کو رپورٹ پیش کی جائے گی۔

 

 

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.