جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، حملہ آور ہلاک، 7 افراد زخمی

Super Admin


جنوبی وزیرستان میں فوجی چیک پوسٹ پر ہونے والے ایک خودکش حملے کو ناکام بنا دیا گیا، جس کے نتیجے میں حملہ آور ہلاک جبکہ 7 افراد زخمی ہو گئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق اعظم ورسک کے علاقے میں خوارج بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے آرمی چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔
تاہم سکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے باعث گاڑی کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کر دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور اور بارودی گاڑی کو چیک پوسٹ سے فاصلے پر نشانہ بنایا گیا، جس سے بڑے جانی نقصان کو روکا جا سکا۔ حملہ آور موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے۔
واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ایم ایس ڈاکٹر جان محمد کے مطابق زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال وانا منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.