عیدالاضحی کی تیاری، لاہور میں 5 عارضی مویشی سیل پوائنٹس قائم کرنے کا فیصلہ

Super Admin


پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی نے عیدالاضحی کے موقع پر لاہور شہر میں 5 عارضی مویشی سیل پوائنٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ماڈل مویشی منڈی لاہور مستقل بنیادوں پر جانوروں کی خرید و فروخت کے لیے فعال رہے گی۔
ذرائع کے مطابق عیدالاضحی کے لیے یہ عارضی سیل پوائنٹس 13 مئی 2026 سے مکمل طور پر فعال کر دیے جائیں گے۔ سگیاں کے علاقے میں 25 ایکڑ، سپورٹس کمپلیکس واہگہ میں 50 ایکڑ، برکی روڈ پر 20 ایکڑ، ایل ڈی اے سٹی میں 65 ایکڑ اور رائیونڈ میں 25 ایکڑ پر عارضی منڈیاں قائم کی جائیں گی۔
کمپنی کی جانب سے ان سیل پوائنٹس پر شہریوں کی سہولت کے لیے ٹینٹ، بیت الخلاء، روشنی کا انتظام، صاف پانی کی فراہمی اور آگاہی فلیکسز بھی نصب کیے جائیں گے تاکہ خریداروں اور بیچنے والوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.