ملک میں پہلی آئی ٹی مردم شماری کا فیصلہ، ڈیجیٹل ورک فورس کا جامع ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا

Super Admin


وفاقی حکومت نے ملک میں پہلی بار آئی ٹی مردم شماری کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ منصوبہ وزارت آئی ٹی اور ادارہ شماریات کے اشتراک سے مکمل کیا جائے گا، جس کا مقصد نوجوانوں کی ڈیجیٹل مہارتوں کا جامع اور مستند ڈیٹا اکٹھا کرنا ہے۔
اس سروے کے ذریعے ملک بھر کی آئی ٹی ورک فورس کا تفصیلی ریکارڈ مرتب کیا جائے گا، جس میں فری لانسرز، ویڈیو ایڈیٹرز اور کال سینٹرز میں کام کرنے والے افراد کا ڈیٹا بھی شامل ہوگا۔ کال سینٹر ملازمین کی مہارتوں کو بھی الگ الگ کیٹیگریز میں تقسیم کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق پہلی بار آئی ٹی شعبے سے متعلق قابل اعتماد ڈیٹا دستیاب ہوگا، جو پالیسی سازی اور مستقبل کی منصوبہ بندی میں مدد دے گا۔ اس اقدام سے آئی ٹی ماہرین کے لیے بین الاقوامی سطح پر روزگار کے مواقع بھی بہتر ہونے کی توقع ہے۔


 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.