ترقیاتی اخراجات میں کمی: کفایت شعاری پالیسی کے تحت فنڈز محدود
حکومت نے کفایت شعاری مہم کے تحت ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص فنڈز میں نمایاں کمی کر دی ہے۔ وفاقی پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کا حجم 167 ارب روپے گھٹ کر 833 ارب روپے رہ گیا ہے۔ اس کے علاوہ مختلف وزارتوں کو جاری کیے گئے 22 ارب 62 کروڑ روپے بھی واپس لے لیے گئے ہیں، ۔
جبکہ انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ نظرثانی شدہ بجٹ کے اندر رہتے ہوئے اپنے اخراجات کو محدود رکھیں۔دستاویز کے مطابق ارکانِ پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیموں پر فی الحال کوئی کمی نہیں کی گئی، اور کابینہ ڈویژن کے لیے 63 ارب 23 کروڑ روپے کا بجٹ برقرار رکھا گیا ہے۔
مزید برآں، وزارتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کٹوتی کے بعد بچنے والی رقم فنانس ڈویژن کو واپس جمع کروائیں۔وفاقی وزارتِ تعلیم کے منصوبوں کے لیے 2 ارب 31 کروڑ روپے کی کمی کے بعد بجٹ 26 ارب 60 کروڑ روپے رہ گیا ہے۔ صوبوں اور خصوصی علاقوں کے لیے مختص فنڈز 226 ارب روپے سے کم ہو کر 201 ارب روپے تک محدود ہو گئے ہیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.