پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے وسیع مواقع موجود ہیں، امریکی حکام

Super Admin


امریکا نے عالمی تجارت میں پاکستان کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط مزید مستحکم کرنے کے امکانات کا اظہار کیا ہے۔ امریکی تجارتی نمائندے رک سوئٹزر نے خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی۔
وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال اور امریکی ڈپٹی تجارتی نمائندہ رک سوئٹزر کے درمیان ورچوئل ملاقات ہوئی، جس میں پاک-امریکا تجارتی تعاون کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دوطرفہ تجارت کے فروغ اور متوازن تجارتی معاہدے کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔
وزیرِ تجارت جام کمال نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار عالمی کردار ادا کرنے اور خطے میں امن کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تجارت بڑھانے اور نئے شعبوں میں شراکت داری کا خواہاں ہے۔
امریکی حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ باہمی مفاد پر مبنی اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تجارتی فریم ورک کی ضرورت ہے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.