بڑھتی توانائی ضرورت کے پیش نظر اضافی ایل این جی درآمد کا فیصلہ
ملک میں بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے مزید ایل این جی کارگوز منگوانے کا فیصلہ کیا ہے اور مئی کے لیے اسپاٹ خریداری کے ٹینڈر جاری کر دیے گئے ہیں۔ پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق توانائی کی ضرورت میں اضافے کے باعث پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے مئی کے دوران دو ایل این جی کارگوز کی خریداری کے لیے عالمی کمپنیوں سے پیشکشیں طلب کر لی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی کمپنیاں 7 مئی تک اپنی بولیاں جمع کرا سکیں گی، جنہیں اسی دن کھول دیا جائے گا۔ پہلے کارگو کی ترسیل 12 سے 14 مئی کے درمیان متوقع ہے، جبکہ دوسرے کارگو کی فراہمی 24 سے 26 مئی کے دوران متوقع بتائی جا رہی ہے۔
حکام کے مطابق اضافی ایل این جی کی درآمد سے بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے میں مدد ملے گی اور توانائی کی قلت پر قابو پانے میں آسانی ہوگی۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.