بجلی صارفین کیلئے ممکنہ ریلیف، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بڑی کمی کی تجویز
بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے خوش آئند خبر سامنے آئی ہے، کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کو نمایاں ریلیف ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے، جس سے مجموعی طور پر 63 ارب 94 کروڑ روپے تک کا ریلیف دیا جا سکتا ہے۔ڈسکوز نے 2026 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے لیے اپنی درخواست جمع کرا دی ہے، جس پر نیپرا 19 مئی کو سماعت کرے گا۔ جنوری سے مارچ کے دوران کیپسٹی چارجز کی مد میں 36 ارب 83 کروڑ 70 لاکھ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اس کے علاوہ سسٹم استعمال کے چارجز اور مارکیٹ آپریشن فیس کی مد میں 11 ارب 24 کروڑ روپے کی کمی متوقع ہے، جبکہ اضافی یونٹس کے تحت 23 ارب 51 کروڑ روپے کم کرنے کی درخواست بھی دی گئی ہے۔صارفین کو اس ریلیف کی حتمی فراہمی کا فیصلہ نیپرا کی سماعت کے بعد کیا جائے گا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.