صوبے میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو چکا، مریم نواز شریف

Super Admin


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صوبے میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے۔ انہوں نے یہ بات ارکانِ اسمبلی سے ملاقات کے دوران کہی، جہاں مختلف ترقیاتی اقدامات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
ملاقات کے دوران ارکان اسمبلی نے شہری علاقوں کے ساتھ دیہی علاقوں میں بھی "ستھرا پنجاب" پروگرام کے تحت صفائی کے مؤثر نظام کے نفاذ پر اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ صوبے بھر میں 13 ہزار سڑکوں کی تعمیر، مرمت اور توسیع کو بھی سراہا گیا۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ تین ہزار سے زائد بنیادی مراکز صحت کو جدید ہیلتھ کلینکس میں تبدیل کرنے سے صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب کا پہلا سرکاری کینسر اسپتال اور نواز شریف میڈیکل سٹی کو جلد مکمل کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ سرکاری سطح پر قائم پہلا آٹزم اسکول خصوصی بچوں کے لیے امید کی نئی کرن ہے، جبکہ سرگودھا میں انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے قیام سے مریضوں کو بہتر سہولیات میسر آئی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر ضلع میں کیتھ لیب منصوبے کے باعث دل کے امراض کا بروقت اور مؤثر علاج ممکن بنایا جا رہا ہے۔

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.