معرکۂ حق نے بھارت کو واضح پیغام دیا، پاکستان کی دفاعی صلاحیت ناقابلِ تسخیر ہے: خواجہ آصف
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ معرکۂ حق میں حاصل ہونے والی کامیابی نے بھارت کو پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور قومی یکجہتی کا واضح اور دوٹوک پیغام دیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ معرکہ محض ایک تاریخی واقعہ نہیں بلکہ ایک ایسی واضح حد ہے جو مستقل طور پر قائم ہو چکی ہے، اور اس کے بعد کسی بھی جارحیت کا جواب پہلے سے کہیں زیادہ سخت اور فیصلہ کن ہوگا۔
خواجہ آصف کے مطابق پاکستان کی بری، بحری اور فضائی افواج کی جوابی صلاحیت دشمن کے اندازوں سے کہیں زیادہ تیز اور مربوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ ایک مضبوط دیوار کی طرح متحد کھڑی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی نوجوان ملک کی اصل قوت ہیں، جن کا شعور اور اعتماد اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ وطن کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.