معرکۂ حق میں پاکستان نے جدید حکمت عملی سے دشمن کو مؤثر جواب دیا، محسن نقوی

Super Admin


وفاقی وزیر داخلہ  محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان نے حالیہ جنگی صورتحال میں بھارت کے خلاف ڈرون ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال کیا، جبکہ پاکستانی ڈرون نئی دہلی میں وزیراعظم ہاؤس کے اوپر تک پرواز کرتے رہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ معرکۂ حق کے دوران بھارت نے بلوچستان میں ایک اہم بیس کو نشانہ بنانے کیلئے 16 میزائل فائر کیے، تاہم ان میں سے 15 اپنے ہدف کے قریب بھی نہ پہنچ سکے، جبکہ پاکستان کا ہر میزائل درست نشانے پر لگا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس کارروائی کے دوران بھارت کا ایک بڑا آئل ڈپو تباہ ہوا اور کئی ایسے اہداف حاصل کیے گئے جو بظاہر ناممکن دکھائی دیتے تھے۔ ان کے مطابق اس کامیابی میں پاکستانی خفیہ اداروں، فیلڈ مارشل اور ایئر چیف کے درمیان بہترین رابطہ اور حکمت عملی نے کلیدی کردار ادا کیا۔

 

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.