پیرا اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن، کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر شکنجہ تیار
غیر قانونی کارروائیوں کے ذریعے عوام کو ہراساں کرنے اور پیرا فورس کی ساکھ متاثر کرنے والے اہلکاروں اور افسران کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پیرا اہلکاروں کو صرف چند روزہ معطلی نہیں بلکہ تین سال تک قید کی سزا کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ ادارے کے ہر افسر اور اہلکار کا ریکارڈ کھولا جائے گا اور ماضی کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
دیانتدار اہلکاروں کو بے فکر رہنے جبکہ بدعنوان عناصر کو نتائج کیلئے تیار رہنے کا پیغام دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب Maryam Nawaz نے پیرا فورس کے اہلکاروں پر باڈی کیمرے نصب کرنے کیلئے 30 جون کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ہے۔.
اس کے ساتھ ہی فورس کے 4 ہزار اہلکاروں اور افسران کی مکمل جانچ پڑتال کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.