گزشتہ دو سال میں ادویات کی قیمتوں میں سو فیصد تک اضافہ، سینیٹ کمیٹی میں انکشاف
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ دو سال کے دوران مختلف ادویات کی قیمتوں میں سو فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اجلاس میں کمیٹی ارکان نے ملک میں ادویات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر شدید تشویش اور تنقید کا اظہار کیا۔
بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ دو ہزار چوبیس میں نگراں حکومت کے دور میں ادویات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کیا گیا، جس کے بعد کمپنیوں کو قیمتیں خود مقرر کرنے کا اختیار مل گیا۔ اس فیصلے کے بعد دو سال کے دوران متعدد ادویات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
حکام کے مطابق قانون کے تحت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی صرف زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوں کو کنٹرول کر سکتی ہے۔وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اجلاس میں کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں کمی یا اضافے کے فیصلوں میں وزارت صحت کا کوئی براہ راست کردار نہیں ہوتا۔
کمیٹی ارکان
تبصرے
Please keep the discussion respectful.