عالمی مالیاتی ادارے کا اجلاس آج، پاکستان کیلئے ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قرض کی منظوری متوقع
عالمی مالیاتی ادارے کے انتظامی بورڈ کا اہم اجلاس آج واشنگٹن میں ہوگا، جس میں پاکستان کیلئے ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قرض کی قسط کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق اجلاس میں پاکستان کے معاملے کا جائزہ لیا جائے گا۔
، جبکہ یہ رقم توسیعی فنڈ سہولت اور موسمیاتی معاونت پروگرام کے تحت فراہم کی جائے گی۔حکام کے مطابق تیسرا جائزہ کامیاب ہونے کی صورت میں پاکستان کو ایک ارب ڈالر جاری کیے جائیں گے، جبکہ دوسرے جائزے کی منظوری کے بعد اضافی اکیس کروڑ ڈالر بھی ملیں گے۔
پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان ستائیس مارچ کو عملے کی سطح کا معاہدہ طے پایا تھا۔ پاکستان نے ادارے کی بیشتر شرائط پر عملدرآمد مکمل کر لیا ہے، جبکہ انتظامی بورڈ اسی معاہدے کی بنیاد پر قرض کی منظوری دے گا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.