پاکستان کا عارضی طور پر ایل این جی اسپاٹ کارگو کی خریداری سے گریز کا فیصلہ

Super Admin


پاکستان نے فی الحال مائع قدرتی گیس کے اسپاٹ کارگو کی خریداری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق قطر سے سستی ایل این جی ملنے کی امید کے باعث پاکستان نے عالمی منڈی میں پیش کی جانے والی کم ترین بولیاں بھی قبول نہیں کیں۔
بتایا گیا ہے کہ قطر کے ساتھ معاہدے کے تحت مزید سستی ایل این جی حاصل ہونے کا امکان ہے، جبکہ دو کارگو ٹرم کنٹریکٹ ریٹ پر ملنے کی توقع ہے۔ قطر کی جانب سے کارگو کی دستیابی کے مثبت اشارے بھی موصول ہوئے ہیں۔ 
یہ ممکنہ کارگو آبنائے ہرمز کے راستے پاکستان پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق حکومت توانائی کی لاگت میں کمی کے لیے سستی درآمدی گیس کے حصول پر توجہ دے رہی ہے۔ قطر سے ایل این جی خام تیل کی قیمت کے تقریباً تیرہ اعشاریہ سینتیس فیصد نرخ پر مل سکتی ہے۔ 
اس حکمت عملی کے تحت اسپاٹ مارکیٹ کے بجائے طویل المدتی معاہدوں کو ترجیح دی جائے گی۔


 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.