معرکہ حق میں پاکستان کی عسکری اور سفارتی سطح پر کامیابی، وفاقی وزیر اطلاعات

Super Admin


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ معرکہ حق کے دوران پاکستان نے عسکری میدان کے ساتھ ساتھ سفارتی اور بیانیے کی سطح پر بھی کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنا مؤقف عالمی سطح پر مؤثر انداز میں پیش کیا اور پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ متحد رہی۔
یہ بات انہوں نے سپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن کی جانب سے معرکہ حق کی فتح کے ایک سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اس تقریب میں شرکت ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور ان کا پریس ایسوسی ایشن کے ساتھ دیرینہ تعلق رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال معرکہ حق کے دوران قومی اسمبلی میں انہوں نے واضح کیا تھا کہ پوری قوم سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر دشمن کے مقابلے میں متحد ہے، کیونکہ کامیابی ہمیشہ اتحاد اور اتفاق سے ہی حاصل ہوتی ہے۔

 

 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.